سمیع ابراہیم کو تھپڑ، فواد چوہدری ڈٹ گئے، کہا وزارت جاتی ہے تو جائے میں‌ معافی نہیں‌ مانگوں‌ گا

0
0

وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارے جانے سے متعلق ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اس پر معافی نہیں‌ مانگیں‌ گے. یہ وزارتیں شزارتیں میرے لیے مسئلہ نہیں ہیں۔ یہ وزارت چلی گئی تو پھر آجائے گی ۔ میں پہلی یا آخری مرتبہ وزیر نہیں بنا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کی جانب سے تھانہ فیصل آباد میں درخواست جمع کروانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ گرمی سردی ہو گئی، بات ختم ہو گئی اگر غصہ میں‌ اس موقع پر تھپڑ مار دیا تو اس میں کیا ہے. معذرت والی کوئی بات نہیں ہے. غصہ آہی جاتا ہے انسان کو.

وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بات بڑھی تو ایسا ہو گیا، معذرت والی بات نہیں ہے۔وزارت جاتی ہے تو جائے میں معافی نہیں مانگوں گا. میں‌ دو مرتبہ پہلے وزیر بنا ہوں جبکہ تیسری مرتبہ اب بنا ہوں. یہ وزارت تو آنی جانی چیز ہے.

واضح رہے کہ سمیع ابراہیم کی جانب سے تھانہ منصور آباد فیصل آباد میں فواد چوہدری کی جانب سے تھپڑ‌مارے جانے کے خلاف درخواست دے دی ہے. ادھر صحافیوں‌ کی جانب سے مختلف شہروں و علاقوں میں‌ فواد چوہدری کی اس نازیبا حرکت کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے.

Leave a reply