وزیر داخلہ سے ترک سفیر کی ہوئی ملاقات،شہریت بارے کونسا ہونے جا رہا ہے معاہدہ؟

0
34

وزیر داخلہ سے ترک سفیر کی ہوئی ملاقات،شہریت بارے کونسا ہونے جا رہا ہے معاہدہ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ترک سفیر احسان مصطفی نے ملاقات کی جس میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ترک سفیر نے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو سراہا اور کہا کہ ترکی اور پاکستان میں بہت زیادہ مماثلت ہے۔

سفیر نے ترکی حکومت کی جانب سے دو ملکی شہریت کے لئے دونوں ملکوں کے بیچ معاہدے کی پیشکش کی۔ اس معاہدے کے تحت شہری دونوں ملکوں کی قومیت رکھ سکیں گے اور مشترکہ سطح کے اقدامات سے مستفید ہو سکیں گے۔

اس موقع پر وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ اس معاہدے کا تجویز کردہ مسودہ زیر غور ہے۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ باہمی مشاورت کے بعد جس حد تک ممکن ہوا تعاون کریں گے۔ اس کے جواب میں ترکی کے سفیر نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد اس معاہدے کو عملی جامہ پہنا سکیں۔

سفیر نے بتایا کہ جلد ہی ترکی کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وزیر داخلہ کی جانب سے ترک صدر کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کے ساتھ ساتھ عوام بھی ترک صدر کا پرجوش استقبال کریں گے۔ ترکی کے وزیر داخلہ بھی فروری میں دورہ پاکستان کریں گے اور اعجازاحمدشاہ سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں قانون نافذکرنے والے اداروں کو سہولیات فراہم کرنے اور مشترکہ ٹریننگز کے انقعاد کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسی پروگرام کے تحت اسلام آباد پولیس ترکی کے تعاون سے عنقریب اسلام آباد میں ڈولفن پولیس کے ماڈل پر نئی سکواڈ متعارف کروائے گی۔

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

ملائیشیا کی جانب سے وزیراعظم کے لئے گاڑی کا تحفہ، گاڑی پاکستان کے حوالے

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ان معاملات میں وزارت داخلہ کی جانب سے تمام معاملات میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ ترک سفیر نے بتایا کہ کراچی میں بننے والا ترکی کا سفارت خانہ دنیا میں موجود تمام سفارت خانوں سے بڑا ہے اور عنقریب اس عمارت کو فنکشنل کر دیا جائے گا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ترکی کےساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے ترکی میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا اور معاملات میں بہتری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ترک صدر اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں

ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ‌ گیا

Leave a reply