وزیر خزانہ سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک پر اہم گفتکو

وزیر خزانہ سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک پر اہم گفتکو

باغی ٹی وی :اسلام آباد، وزیر خزانہ شوکت ترین سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی . اس موقع پر وزیرخزانہ نے کہا کہ سی پیک اقتصادی ترقی کے نئے دور اور روزگار بڑھانے کا باعث بنے گا،سی پیک سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہوں گی،ورکنگ گروپس کے آئندہ اجلاس میں ہر شعبے کا جائزہ لیا جائے گا،

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ توانائی، زراعت، سماجی و اقتصادی ترقی، صنعتی تعاوَن اور انفراسٹرکچر پر توجہ دی جائے گی،چین سی پیک کے تحت منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہے،چین اقتصادی تعاوَن کو مزید فروغ اور وسعت دینے کیلئے کوشاں ہے،

دوسری طرف وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے اعلی سطحی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے لیے قانون بنائے گی، عالمی مارکیٹ میں پام آئل اور سویا بین کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ گھی مینوفیکچررز کے خلاف انکوائری تیز کی جائے اور اجارہ داری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، عالمی مارکیٹ میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔

Comments are closed.