وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا

0
32

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کی ڈیڈ لائن کے بعد موجودہ ملکی صورتحال میں وزیراعظم شہباز شریف کو اتحادیوں نے بڑا مشورہ دیدیا۔ وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر غور شروع کر دیا ہے، اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشاورت کریں گے۔

اتحادیوں کی طرف سے یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔ اُدھر شہباز شریف تمام اہم سیاسی فیصلے باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل بروز جمعرات کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اس حوالے سے قائد ن لیگ نواز شریف اور دیگر حکومتی اتحاد کے رہنماؤں سے مشاورت کرلی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے تمام ارکان کو اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
وزیراعظم کو ایوان کا اعتماد ثابت کرنے کے لئے کم از کم 172 ووٹ حاصل کرنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ شہباز شریف کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر چکے ہیں جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پنجاب، کے پی انتخابات اور سیاسی جماعتوں سے مشاورتی عمل سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

Leave a reply