وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، سمیر میر شیخ

0
24

اے ڈی پی 2021 کی رپورٹ پاکستانی معیشت کیلئے خوشحالی کی نوید ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ معاشی ٹیم کی کاوشوں سے جلد پاکستان فیٹیف کی گرے لسٹ سے باہر آجائیگا۔ کراچی (29 اپریل )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و معروف ماہر معیشت سمیر میر شیخ نے کہا کہ اے ڈی پی 2021 کی جاری کردہ رپورٹ پاکستانی معیشت کیلئے خوشحالی کی نوید ہے، پاکستانی معیشت اس سال 2 اگلے سال 4 فیصد شرح سے ترقی کرے گی آنے والے دنوں میں عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے بھی چھٹکارا جلد مل جائیگا وزیراعظم کی قیادت میں ترسیلات میں اضافے، قرضوں کی پالیسی جیسے اقدام کے ثمرات سامنے آرہے ہیں کنسٹرکشن پیکج، انڈسٹریل پیکجز جیسے فیصلوں سے ہی معیشت مضبوط ہوئی انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار عالمی بینک پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو سراہ رہے ہیں معاشی ٹیم کی جانب سے فیٹیف کے نکات پر بہترین کام کیا گیا جلد فیٹیف کی گرے لسٹ سے باہر آجائیں گے وزیراعظم پر بےوجہ تنقید کے تیر برسانے والے شرم کریں پاکستان سے کرپٹ پریکٹسز کرنے والوں کا خاتمہ جلد ہوگاوزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے سمیر میر شیخ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی معاشمی ٹیم کی مثبت پالیسیوں کے نیتجے میں آج پاکستان میں بیرونی ملک سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے غیر ممالک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اپنی دلچسپی کا ظاہرکررہی ہیں عالمی دنیا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں اور عمران خان کی سچائی دیانتداری سے واقف ہیں پاکستان میں درآمداد میں اضافہ ہوااور بین الاقوامی سطح پر پاکستان میں کرونا کی صورتحال پر کیے گئے اقدامات کوسراہا پاکستان کا کرونا وباء میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ ملکی معیشت کا پہیہ جاری و ساری رکھنے کیلئے بہترین اقدام ہےوفاقی حکومت کی پالیسی واضح ہے پی ٹی آئی حکومت پاکستان کا پیسہ لوٹنے والوں کو انجام تک پہنچائے گی کرپٹ نظام متعارف کروانے والوں کی چیخیں نکلنے کی وجہ احتساب ہے قومی دولت کو لوٹنے والے احتساب سے اپنا پیچھا نہیں چھوڑا سکتے وزیراعظم عمران خان کو ملک میں یکساں نظام لانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Leave a reply