وزیر اعظم کی زیر صدارت جائزہ اجلاس، چینی چوروں کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا گیا

0
40

وزیر اعظم کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، محمد حماد اظہر، اسد عمر، مشیران عبدالرزاق داود اور ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود اور سینیر افسران شریک ہوئے

چیف سیکریٹری پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کو صوبہ پنجاب میں گنے کی فصل، کرشنگ اور چینی کے موجودہ اسٹاک کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے چینی کی وافر دستیابی اور قیمتوں کی نگرانی کے حوالے سے تمام ڈیویژن کے کمشنر اور ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرز کا روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو لنک اجلاس منعقد کیا جاتا ہے۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے گنے کے اصل سے کم وزن تولنے میں ملوث افراد اور منافع خور بیوپاریوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہو چکی ہے جس میں کل 79 افراد زیر حراست ہیں اور 190 ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعظم نے ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت اقدامات لینے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے کہا کے ایسے عناصر غریب دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Leave a reply