وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمینٹ نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے حوالے سے اعلان کر دیا
وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید کازیر تعمیر فردوس مارکیٹ انڈر پاس گلبرگ کا دورہ،انڈر پاس کوبہت جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، میاں محمودالرشید
لاہور: وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے زیر تعمیر فردوس مارکیٹ انڈر پاس گلبرگ کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران، ڈی جی احمد عزیز تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔میاں محمود الرشید نے ایل ڈی اے حکام کو تعمیراتی کام جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کوبہت جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا جس سے علاقے میں ٹریفک سے متعلقہ مسائل کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں زیادہ ٹریفک کی وجہ سے فردوس مارکیٹ سے متعلقہ علاقوں میں ٹریفک جام معمول بن چُکا تھا اور انڈر پاس کی تکمیل سے عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ تحریک انصاف ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھے گی اور عوامی فلاح وبہبود کے مزید منصوبے شروع کئے جائیں
فردوس مارکیٹ انڈر پاس عرصہ دراز سے زیر تعمیر ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ،انڈر پاس کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ،جس سے شہریوں کو ڈیفنس اور کینٹ میںداخل ہونے میں آسانی ہوگی ،