وزیر خارجہ بلاول بھٹو سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے ہیں.
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی نے دفتر خارجہ حکام کے حوالے سے بتایا کہ بلاول بھٹو 15 دسمبر کو جی77، چین کی وزارتی کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات ہو گی.
رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ کے دورے میں نیویارک اور واشنگٹن میں کثیر الجہتی اور دو طرفہ مصروفیات شامل ہیں. بلاول بھٹو 15 دسمبر کو نیویارک میں جی 77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کریں گے، کانفرنس کے ایجنڈے میں کورونا وائرس اور آب و ہوا کی وجہ سے پیدا ہونے والی آفات پر بحث شامل ہے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو جی 77 ممالک کی کانفرنس میں شرکت کے لیئے امریکا روانہ ہو گئے.
مزید یہ بھی پڑھیں.
امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے
زیارت اور وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث سردی میں اضافہ
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارت خانوں اور مشن ملازمین کیلیے فنڈز جاری کردیے
آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلاتا رہے گا، مفتاح اسماعیل
ٹراسنجینڈر بچے مجرمان کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہورہے ہیں. وفاقی شرعی عدالت
بیرون ملک پاکستانی مشنز کی ٹرانزیکشنز میں تاخیر
اسلام آباد میں کرسمس کی اشیاء کے مختلف اسٹال سجادیئے گئے
اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکی حکام سے بھی ملاقات کریں گے جس میں پاکستان کیلئے تجارت میں مزید سہولیات کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے دورے کے دوران عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مختلف مالی امور سے متعلق امریکہ کے اثررورسوخ پر بات ہوگی اس کے علاوہ افغانستان کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔