وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس’ ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیم پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر ملک میں ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے۔ وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو کی زیر صدارت ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی کے حوالے سے فنانس ڈویژن میں اجلاس ہوا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا، چیئرمین ایف بی آر، اور فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کے دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے جولائی 2022 سے مارچ 2023 کے ایف بی آر کے ریونیو اہداف اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
اجلاس میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ ایف بی آر مالی سال 23 -2022 کے بقیہ مہینوں میں اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ وزیر خزانہ نے اطمینان کا اظہار کیا اور ایف بی آر کو ریونیو کی وصولی کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل تعاون فراہم کیا۔