وزیر ریلوے کی ہر ٹرین میں خواتین اور بچوں کیلئے الگ ڈبے مخصوص کرنے کی ہدایت

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہر ٹرین میں خواتین اور بچوں کے لیے الگ ڈبے مخصوص کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دیگر ٹرینوں کی صفائی کی ذمہ داریاں بھی آؤٹ سورس کی جائیں۔ انہوں نے گریڈ ایک سے سینئر مینجمنٹ تک سرکاری رہائش کی پالیسی میں صوابدیدی اختیار ختم کرنے اور میرٹ کی بنیاد پر الاٹمنٹ کی ہدایت کی۔

دوسری جانب ریلوے نے سیلابی صورتحال کے باعث معطل ہونے والی پاکستان ایکسپریس کو دوبارہ بحال کردیاہے۔  جبکہ پاکستان ریلوے کے زیر اہتمام بحال کی جانے والی پاکستان ایکسپریس میں 1208 مسافروں کی گنجائش موجود ہے،یہ ٹرین 2 اے سی بزنس اور 4 اے سی لوورز اور 2 اکانومی اسٹنڈرز پر مشتمل ہے،بحال ہونے کے بعد پاکستان ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی کے لیئے براستہ فیصل آباد روانہ کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
ترجمان ریلوے کے مطابق مسافروں کی تحفظ کے لیئے ٹرین کو معطل کیا گیا لیکن انتظامیہ اور ریلوے حکام کی جانب سے ٹریک کا جائزہ لینے کے بعد اس ٹرین کو بحال کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ سلسلہ سیلاب کے دوران رکا تھا کیونکہ سیلاب کے سبب تمام راستے ٹوٹ گئے اور ریلوے کا چلانا بہت مشکل تھا لہذا اسی لیئے ریلوے کو بند کیا گیا تھا تاہم اب یہ سلسلہ دوبارہ بحال کیا جارہا ہے.

Shares: