وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں 26 ویں ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد
اجلاس میں کور کمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری ، وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ، اے سی ایس ہوم، کمشنر کراچی،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ایڈیشنل آئی جی، کراچی،پراسیکیوٹر جنرل، ایڈیشنل آئی اسپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی عملدرآمد کا جائزہ لیا۔اجلاس کوبتایا گیاکہ ہائی کورٹ کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ اسٹریٹ کرائم کی الگ ٹرائل کرنے کے لیے جج کی تقرری کی جائے گی۔ہرضلع کے اسٹریٹ کرائم کے کیسز الگ سے سنے جائیں گے۔
ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے مائی بختاور ائیرپورٹ تھر پر انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن شروع کرنے کے لیے بات کی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ اپنے لیول پر وفاقی حکومت سے بات کریں؛کے پی ٹی کے آئل ٹرمینلزکا سیکوریٹی آڈٹ کیا گیا ہے
آئل ٹرمینل کے بہترین سکیورٹی کی مزید سفارشات کے پی ٹی اتھارٹیز کو دی گئی ہے۔پیشہ ور مجرموں کی مارنیٹرنگ الیکٹرانک اور ٹریکنگ ڈیوائسز کے استعمال کے لیےسی آر پی سی میں ترمیم کی جا رہی ہے.
انٹر پروونشل ٹرائی بارڈر سیکوریٹی (سندھ،بلوچستان،پنجاب) کی سیکوریٹی مزید بہتر کرنے کے لیےمشترکہ پلان بنایا گیا۔کرمنلز کی لسٹ صوبے شیئر کر رہے ہیں۔ کچےکے علاقےمیں قانون شکن عناصر کے گروپس ختم کیے جارہے ہیں.
آئی جی سندھ نے کراچی میں11مختلف جگہوں پر احتجاج، ریلیز پر پابندی لگانے کی تجویز دی.ان جگہوں میں ہائی وے سے شہر کو آنے والے راستے،ریلوے ٹریکس، انٹر سٹی بس ٹرمینل،اہم شاہراہیں شامل ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے پروپوزل کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن جون 2021 میں جاری کیا گیا ہے.