وزیرستان والوں کا دیرینہ مطالبہ پورا، وزیراعظم نے نوجوانوں کے دل جیت لئے

0
45

وزیرستان والوں کا دیرینہ مطالبہ پورا، وزیراعظم نے نوجوانوں کے دل جیت لئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران‌ خان نے کہا ہے کہ 30سال پہلے وانا آیا تھا،

وزیراعظم عمران خان نے وانا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو علاقے اور جو لوگ پیچھے رہ گئے ہیں ان کو اوپر لے کر آئیں گے،جو علاقے پیچھے رہے گئے ہیں ان میں اسکول اور کالج کھولیں گے، ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارا نوجوان ہے، یہاں نوجوانوں کے اندر سب سے زیادہ بے روزگاری ہے ،جنوبی وزیرستان میں اسکول، کالج، یونورسٹی بنائیں گے

کامیاب جوان پروگرام ،وزیراعظم نے دی رقم بڑھانے کی منظوری

کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں،شفافیت،میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیراعظم

کامیاب جوان پروگرام، وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کو بڑا حکم دے دیا

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کا مقصد بہتر روزگار دینا ہے،یہاں کے لوگ ہمیشہ پاکستان کے لیے کھڑے ہوئے ہیں،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سب سےزیادہ تباہی وزیرستان میں ہوئی، یہاں نوجوانوں کو روزگار دینے کی ضرورت ہے ،کئی لوگوں نے کوشش کی کہ قبائلی علاقے ضم نہ ہوں،بلوچستان میں بھی لوگ پیچھے رہ گئے ہیں وہاں بھی کام کریں گے ،جنوبی وزیرستان میں بروند محسود علاقے میں نیو ایجوکیشن سیٹی قائم کی جائے گئی۔یہاں سے ٹانک جانا لوگوں کے لیے بہت مشکل ہے،اس علاقے اور لوگوں کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے،

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ آج سے وزیرستان میں 3جی اور 4جی سروس کھول دی جائے گی،1965 کی جنگ میں یہاں سے بڑے بڑے لشکر گئے تھے، ملک کیلئے آپ کے جذبے سے آگاہ ہوں ، قبائلی علاقوں کا خیبرپختونخوا میں انضمام بہت بڑا کارنامہ ہے،ہمارا دشمن پوری کوشش کررہا ہے کہ پاکستان میں انتشار پھیلے بلوچستان اور وزیرستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے

نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے وزیراعظم کہاں پہنچ گئےِ؟

Leave a reply