وزارت صحت کو ملی بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت

0
32

وفاقی حکومت نے وزارت صحت کو بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت دے دی

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 62 لاکھ مچھر دانیاں خریدنے کے لیے مالی وسائل عالمی ادارہ گلوبل فنڈ فراہم کرے گا، گلوبل فنڈ کے مالی وسائل سے عالمی ادارہ صحت پاکستان کے لیے مچھر دانیاں خرید رہا ہے، 62لاکھ مچھر دانیاں نومبر کے وسط تک پاکستان آ جائیں گی، کوشش کریں گے مچھر دانیاں جلد از جلد براستہ روڈ واہگہ بارڈر پاکستان آ جائیں،پاکستان کے 32 سیلاب زدہ اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا دی ہے،ملیریا میں مبتلا بچوں کے علاج میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا سب سے بڑا پبلک ہیلتھ ایشو بن کر سامنے آ رہا ہے،

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

علاوہ ازیں سندھ میں شدید مشکلات سے دو چار سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاک فوج کا ریلیف آ پریشن مسلسل جاری ہے ،سندھ کے ضلع بدین ، ٹھٹھہ ، مٹیاری ، شہید بے نظیر آباد ، دادو ، جامشورو، سجاول اور ٹنڈوالہیار سمیت مختلف علاقوں میں پاک آرمی کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،پاک فوج کے جوانوں نے متاثرین میں بڑی تعداد میں راشن تقسیم کیے سرد موسم کی آ مد کے پیش نظر متاثرین میں بڑی تعداد میں گرم بستر بھی تقسیم کیے گئے راشن کے ساتھ ساتھ غریب اور بیمار سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات اور مفت ادویات بھی دی گئیں پاک فوج کی جانب سے مسلسل امداد ، تازہ راشن اور دیگر ضروری سامان ملنے پر سیلاب زدگان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، پاک فوج کی کوششوں سے سیلاب زدگان بچوں کا تدریسی عمل بھی جاری ہے

Leave a reply