ہمیں پتہ ہے کہ”را” اور” موساد”کیسے کام کرتی ہے؟احسن اقبال نے الیکٹرانک ووٹنگ پرراز کی بات بتادی

0
37

اسلام آباد :ہمیں پتہ ہے کہ”را” اور” موساد”کیسے کام کرتی ہے؟احسن اقبال نے الیکٹرانک ووٹنگ پرراز کی بات بتادی،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت اچھی طرح موساد سے واقف ہیں‌کہ موساد کس طرح کام کرتی ہے ،

اووسیزپاکستانیوں کوالیکٹرونک ووٹنگ کے حوالے سے اپنے خدشات کوموساد سے جوڑتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم اپنے الیکشن کو عالمی ایجنسیوں کیلئے نہیں کھول سکتے کہ جب دل چاہے الیکشن ہیک کرلیں، اگر ووٹنگ مشینوں میں سرکٹ تبدیل کردیا یا کوئی وائرس ڈال دیا تو کون ذمہ دار ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ را اورموساد کیسے یہ کام کرتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ را اور موساد جیسی دشمن ممالک کی ایجنسیاں ہمارا الیکشن ہیک کر سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ حکومت خود الیکشن ہیک کروا لے۔

اس سے قبل بھی نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ہمارے ساتھ مل بیٹھ کر انتخابی اصلاحات پر کام کرے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ حکومت کی اسمبلی میں اکثریت ہو تو وہ اپوزیشن سے بات چیت کرے بغیر ہی کوئی بھی بل منظور کروا لے

Leave a reply