لاہور:انتقام کی سیاسی کی ہے نہ ہی کریں گے ، ان خیالات کا اظہارپنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اپنے پیغام میں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ اپنے مخالفین کے بارے میں کبھی غلط نہیں سوچا،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس پر یقین بھی نہیں رکھتے
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے یہ بات ن لیگی ممبرصوبائی اسبملی کے والد کے قتل کے واقعہ کے بعد ان خیالات کا اظہارکیا ، حمزہ شہباز نے اس موقع پرعدم برداشت کے ختم ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا
پاکپتن سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید کے والد رانا احمد علی آرائیں کو قتل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ میاں نوید کے والد رانا احمد علی کو بیڈ روم میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیاہے ۔ پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
دوسری طرف ن لیگ کے ایم پی اے میاں نوید علی کا کہنا ہے کہ انہیں گھریلو ملازمین نے فون پر والد کے قتل کی اطلاع دی جس کے بعد لاہور سے فوری طور پر پاکپتن کیلئے نکل پڑا۔
ریسکیو حکام کے مطابق انہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ بیڈروم سے گولیوں کے خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے MPA میاں نوید علی کے والد سینیئر مسلم لیگی رہنما رانا احمد علی کو پاکپتن میں ان کے ڈیرے پر قتل کر دیا گیا
ادھر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ حمزہ شہباز نے میاں نوید کے والد کے قتل کو افسوسناک قرار دیا ہے جبکہ اسے پنجاب پولیس کے لئے ٹیسٹ قرار دیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت بھی کی ہے۔