اسلحہ لائسنس: بےضابطگیوں اور رشوت کی اطلاعات کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تبدیل
اسلام آباد:اسلحہ لائسنس: بےضابطگیوں اور رشوت کی اطلاعات کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو تبدیل کیا گیا ،اطلاعات کےمطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی فوری تبدیلی سے متعلق پس پردہ حقائق سامنے آ گئے
ذرائع کے مطابق سابق اے ڈی سی جی عمر لیاقت رھاندوا کو اسلحہ لائسنسز کے اجراء میں بے ضابطگیوں پر عہدے سے ہٹایا گیا ان دور میں سینکڑوں کی تعداد میں خلاف ضابطہ بغیر تصدیق کے ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس بغیر کسی تصدیق کے جاری کیئے گیئے
ذرائع کے مطابق اے ڈی سی جی نے راولپنڈی کے ایک اسلحہ ڈیلر سے باقائدہ ڈیل کر رکھی تھی جس کیلئے روزانہ جاری ہونے والے 20 سے زائد اسلحہ لائسنس بغیر کسی تصدیق کے جاری کیئے جاتے رہے جبکہ اسلام آباد کے ایک اسلحہ ڈیلر سے بھی اسلحہ لائسنس اجراء کی باقاعدہ ڈیل کی گئی تھی ان ڈیلرز کو جاری ہونے والے اکثر لائسنس ممنوعہ بور کے تھے اور ان افراد کے رہائشی پتہ اور متعلقہ پولیس اسٹیشن سے تصدیق بھی نہیں کی گئی اور ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے لائسنس کا اجراء کوڈ 19 کے دوران بھی جاری رہا
اس بے ضابطگیوں سے متعلق اعلی حکام کو اطلاع ملنے پر اے ڈی سی جی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تاہم ایک ہفتہ تک وہ وزارت داخلہ میں قریبی تعلقات کی وجہ سے عہدے کا چارج نہیں چھوڑ رہے تھے گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن نے انھیں فوری طور پر چارج چھوڑنے کی ہدایات جاری کی تھی