لاہور ہائیکورٹ ،قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف کے عدالتی حکم پرعملدرآمد کرانے کے پیمرا کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب، ائی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی کاونٹر ٹیرارزم اور سیکرٹری اوقاف کو 16 فروری کو طلب کر لیا ،عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو متنازعہ ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت دے دی ،جسٹس شجاعت علی نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا معاملہ پندرہ روز میں وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے کابینہ کے فیصلے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا
وکیل درخواست گزار نے عدالت میں مزید کہا کہ عدالت نے وفاقی محکموں میں کوآرڈینیشن نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا تھا عدالت نے متنازعہ ویب سائٹ کو فوری بلاک کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو فیصلے پر عملدرآمد کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کی تھی، ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا گیا عدالت تمام متنازع 40 ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت دے
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی
88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار








