مزید دیکھیں

مقبول

اک آواز…پرسکون کرنے کی طاقت،تحریر:نورفاطمہ

زندگی کی بھاگ دوڑ میں ہم میں سے ہر...

دینی مدارس کے لیے گرانٹ بڑھا دی ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے...

ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹیزر جاری

رواں ماہ فروری کے آغاز پر ماہرہ خان نے اپنی پروڈکشن کمپنی ’سول فرائے فلمز‘ (Soul Fry Films) کا اعلان کرتے ہوئے اس کے بینر تلے ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب ویب سیریز ’’بارہواں کھلاڑی‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے-

باغی ٹی وئ :ماہرہ خان نے حال ہی میں اداکاری کے ساتھ پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے کچھ روز قبل ہی اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی ویب سیریز کا پوسٹر بھی جاری کیا تھا جسے شائقین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی۔

ماہرہ کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد اُن کے مداحوں کو ویب سیریز کی جھلکیاں دیکھنے کا انتظار تھا تاہم اب یہ انتظار ختم ہو گیا ہے کیوںکہ ماہرہ خان نے ویب سیریز کا پہلا ٹیزر جاری کردیا ہے۔

ویب سیریز کی کہانی کرکٹ پر مبنی ہے جاری کردہ ٹیزر میں علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی کرکٹ میں لڑائی دکھائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنی ویب سیریز سے متعلق کہا تھا کہ اس فلم کی کہانی دوستی، رشتہ، اتحاد، کامیابی، ناکامی، محبت اور حوصلہ افزائی پر مبنی ہے، در حقیقت ہم نے سخت محنت اور محبت بھری مشقت کا مرحلہ عبور کیا ہے، ہماری یہ کوشش آپ کے لیے ہے۔

یہ سیریز سرمد کھوسٹ، میرا سیٹھی اور صبا فیصل جیسی کاسٹ سمیت نئی کاسٹ پر بھی مبنی ہے-’بارہواں کھلاڑی‘ کو ماہرہ خان اور نینا کاشف پروڈیوس کر رہی ہیں، اس کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض عدنان سرور سرانجام دیں گے-

ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’بارہواں کھلاڑی‘ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے فائنل کے فوری بعد ریلیز کیا جائے گا چونکہ پی ایس ایل کا فائنل آئندہ ماہ مارچ کے اختتام تک ہوگا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ’بارہواں کھلاڑی‘ کو اپریل سے قبل یا اپریل کے آغاز میں ریلیز کردیا جائے گا۔

ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم باراہوں کھلاڑی کے مرکزی کردار کی جھلک جاری

ماہرہ خان کی پروڈکشن تلے بننے والی پہلی فلم میں کون سے اداکار جلوہ گر ہوں گے

ماہرہ خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کا پہلا پروجیکٹ مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیا

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا

ماہرہ خان نے ویب سیریز بارہواں کھلاڑی میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی