ویلٖڈن لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

0
54

ویلٖڈن لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے احکامات کے بعد لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ہفتہ صفائی منانے کا اعلان کیا جو کامیابی سے جاری ہے، لاہور کے شہریوں نے اس مہم پر کمپنی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے، کمپنی کی صفائی کیلئے کاوشوں کو شہریوں نے ٹوئیٹر پر اجاگر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ایک صارف رضی طاہر کا کہنا تھا کہ شہر میں مکمل صفائی کے لئے کوئی بھی ادارہ اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک عوام آگے بڑھ کر اس ادارے کا ساتھ نہ دیں ۔

https://twitter.com/RaziTahir1/status/1399621014204604416

ایک صارف افشاں یونس کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس صفائی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور اس مہم کے بعد بھی شہر کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔۔۔

ایک اور صارف زنیر خان کا کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ مت پھینکیں بلکہ نصب کردہ کوڑے دانوں کا استعمال کریں۔

ایک صارف عدیل بھٹی کا کہنا تھا کہ لاہور ویسٹ مینجمینٹ کی بہترین کارکردگی پر اہل لاہور دل کی اتھا گہرائیوں سے عملے اور افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لاہور کے ہر زون میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

Leave a reply