یروشلم: مغربی کنارے کے الحاق میں تاخیرپروقتی طورپرراضی ہیں‌.لیکن یہ طئے ہے کہ الحاق ضرور ہوگا،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے کے حصے کے طور پر مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق میں تاخیر پر راضی ہو گئے ہیں لیکن منصوبہ ابھی بھی ‘زیر غور’ ہے۔کسی بھی وقت اس پرعمل ہوسکتا ہے

مغربی اوراسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معاہدے میں انہوں نے مغربی کنارے کے ساتھ الحاق کے منصوبوں کو ‘موخر’ کیا تھا لیکن وہ ‘اپنی سرزمین پر حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے’۔

نیتن یاہو، یہودی ریاست میں کئی لوگوں کی طرح مقبوضہ مغربی کنارے کو یہودیہ اور سامریہ بتاتے ہیں اور اس علاقے کو یہودیوں کے تاریخی آبائی حصے کے طور پر دعوی کرتے ہیں۔

Shares: