ویسٹ انڈیزویمنز ٹیم کی قومی ویمنز ٹیم کو پہلےون ڈے میں شکست

ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے 140 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی
0
146
sports

کراچی: ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ویمنز ٹیم کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 113 رنز سےشکست دے دی۔

باغی ٹی وی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیمیں کراچی میں مدمقابل تھیں،کویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا او ر مہمان ٹیم نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو جیت کے لئے 270 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے 140 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ، وہ 15 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جبکہ شیمانی کیمبل 45 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں،جبکہ پاکستان کی طوبیٰ حسن اور سعدیہ اقبال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیوں کا فیصلہ برقرار

جواب میں پاکستان ٹیم 36 ویں اوور میں156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی پاکستان کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکور رہیں، اور ویسٹ انڈیز نے 113 رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے-

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے،پاکستان اور وسیٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

Leave a reply