پچھلے دوسال میں سائنس کے میدان میں فواد چوہدری کی وزارت نےکیا کامیابیاں سمیٹیں؟ رپورٹ جاری

اسلام آباد:پچھلے دوسال میں سائنس کے میدان میں فواد چوہدری کی وزارت نےکیا کامیابیاں سمیٹیں؟ رپورٹ جاری،اطلاعات کے مطابق وزارتِ سائنس نے اپنی دو سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی جس میں دو ادوار کی کامیابیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری ہونے والی دو سالہ کارکردگی رپورٹ میں جو کامیابیاں بیان کی گئیں ہیں اُن میں پاکستانی نژادکینیڈین ماہر تعلیم کی بطور ریکٹر کامسیٹ یونیورسٹی میں تعیناتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوآرڈینیٹر جنرل آف کامسیٹ کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی، چیئرمین پی ایف ایس اورپی سی ایس آئی آرکی تقرری کیلئےاشتہار جاری کیےگئے، تقرری کیلئے انٹرویوز 19سے22 اگست کے لیے شیڈول ہیں۔

وزارت سائنس کی رپورٹ کے مطابق زراعت،صحت،تعلیم،متبادل توانائی کیلئے4ٹاسک فورس تشکیل دی گئیں، وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ہدایت پرجہلم میں بائیو ٹیکنو لوجیکل، ہربل میڈیکل پارک کا قیام عمل میں لایاگیا۔

رپورٹ کے مطابق وزارت زبردست کاشتکاری کیلئے ایگریکلچرسروس کمپنی کاآغازکرچکی ہے کیونکہ پاکستانی ماہرین کی مدد سے زراعتی ڈرونز اور پولیس ڈرونز بھی تیار کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت کی تشکیل کے بعد قمری کیلنڈرکا قیام، رویت ہلال کمیٹی میں وزارت سائنس کے ٹیکینیکل ممبرکا قیام عمل میں لایا گیا، چاندکی کسی بھی جگہ کسی بھی ٹائم درست سمت معلوم کرنے کے لیے ویب سائٹ کا اجرا اور ایپلیکیشن متعارف کرائی گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرونا سے حفاظت کے لیے پی پی ایز پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کی گئیں جبکہ سینیٹائزر، وینٹی لیٹر اور بائیومیڈیکل سامان تیار کیا گیا جبکہ کرونا کی تشخیص کرنے والی کٹس بھی ماہرین کی مدد سے مقامی سطح پر تیار کی گئیں۔

Comments are closed.