مزید دیکھیں

مقبول

لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی...

وزیراعلیٰ پنجاب سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے...

ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی دعوت مسترد کردی

پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ جویلین تھرور اسپیشلسٹ ارشد ندیم...

امریکی نائب صدر کا دہلی پہنچنے پر پرتپاک استقبال

امریکی نائب صدر جے ڈی ونس اپنے اہل...

اگروزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے توپھرکیا ہوگا ؟

سلام آباد: اگروزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے توپھرکیا ہوگا ؟ اطلاعات کے مطابق اس وقت قانونی بحث زوروں پر ہے کہ قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس میں اگر وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوگئے تو ایسی صورت میں اسپیکر قومی اسمبلی رولز 38 کے تحت صدر مملکت کو لکھیں گے کہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں

سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومت کی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 7 کے تحت قومی اسمبلی اجلاس کل طلب کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے 172 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ہوگی، اگر وزیراعظم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے تو ایسی صورت میں اسپیکر قومی اسمبلی رولز 38 کے تحت صدر مملکت کو لکھیں گے کہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں ،

جس کے بعد صدر وزیراعظم کے دوبارہ انتخاب کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو کہیں گے، جس کے بعد قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔