ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCH ہال خانیوال میں ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی میٹنگ ہوئی.

اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خانیوال ڈاکٹر فضل الرحمن بلال نے کی. جبکہ ممبران کمیٹی پروگرام ڈائریکٹر DHDC خانیوال ڈاکٹر ابرار اقبال ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد سرور، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال بختاور محفوظ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سمیرا نور ملک نے شرکت.

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCH ہال خانیوال میں ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی میٹنگ ہوئی. اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خانیوال ڈاکٹر فضل الرحمن بلال نے کی. جبکہ ممبران کمیٹی پروگرام ڈائریکٹر DHDC خانیوال ڈاکٹر ابرار اقبال ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد سرور، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال بختاور محفوظ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سمیرا نور ملک نے شرکت کی.

ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی سے محکمہ کی کارکردگی کے بارے دریافت کیا تو ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے حوالے سے ضلع کے تمام فلاحی مراکز میں اور فیلڈ سٹاف نے کورونا ایس او پیز کے بارے میں شہریوں کو آگاہ کیا، کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ میٹنگز کیں، ماسک مفت تقسیم کیے اور محکمہ کے پیغام کو بھی شہری اور دیہی علاقوں میں عام کیا. جس کی وجہ سے ہمارے تمام سنٹرز میں کلائنٹس کی شرح میں خاطرخواہ اضافہ ہوا، مزید انھوں نے کہا کہ کورونا رپورٹ کلئیر ہونے کے بعد کلائنٹ کا باقاعدگی سے مانع حمل سرجری کا عملی آغاز ضلع کے تمام فیملی ہیلتھ سنٹر میں کر دیا گیا . کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے. جس پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر فضل الرحمن بلال نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا اور فیلڈ سٹاف کی کورونا ایس او پیز پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نذیر احمد گوندل، راؤف نواز سیال، سعید اختر گل، محمد ندیم اور شازیہ غنی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کیے گئے.

Shares: