واٹس ایپ کا صارفین کے لیے نیا کال لنک فیچر کیا ہے؟
مشہور انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا کال لنک فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے واٹس ایپ صارفین کے تجربے کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز پر کام کر رہا ہے۔ ان فیچرز میں میں خود کو اسٹِکر بنانے کی صلاحیت، چیٹ گروپس میں 1024 افراد کی شمولیت، گروپ میں پولز کی تشکیل سمیت کئی فیچرز شامل ہے۔
متعارف کروائے جانے والے کال لنک فیچر کے متعلق پچھلے مہینے میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اعلان کیا تھا جس کی مدد سے وائس اور ویڈیو کال لنکس کو شیئر کیا جاسکے گا۔ ان کالز میں ایک وقت میں 32 افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ کال لنک 90 روز تک فعال رہے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
صارفین کال لنک بنانا چاہتے ہیں تو کال ٹیب میں جائیں اور کال لاگ کے اوپر دیکھیں ایک نئے بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ’کریئٹ کال لنک‘ کو دبانے کے بعد ایک نیا پیج کھلے گا جس پر وائس یا ویڈیو کال کے آپشن ہوں۔ آپشن کے انتخاب کے بعد آپ دعوت کا لنک نقل کر کے اپنے واٹس ایپ روابط کو بھیج سکتے ہیں۔ واضح رہے جن سے آپ ان لنکس کے ذریعے کال پر بات کرنا چاہتے ہوں ان کا واٹس ایپ صارف ہونا ضروری ہوگا۔
خیال رہے کہ؛ اس سے قبل واٹس ایپ پر مشہور فیچر گروپ میسیجنگ میں آپ ایک وقت میں 256 افراد تک پیغام بھیج سکتے تھے. اس کا مطلب ہے کہ آپ انفرادی طور پر ہر ایک کو میسج کیے بغیر اپنے تمام دوستوں اور فیملی کو اپڈیٹ رکھ سکتے ہیں. صرف "نئے گروپ” کے آئیکون پر کلک کریں ، ان لوگوں کے نام تلاش کریں اور ان لوگوں کے ناموں پر کلک کریں جن کو آپ شامل کرنا چاہتے ہیں ، اور پھر گروپ کا نام رکھیں۔