لاہور:بے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں،اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری کے قتل کے بعد پاکستان کی معروف فنکارہ ، اداکارہ صوفیہ مرزا بھی اتنا بڑ ظلم دیکھ کر چُپ نہ رہ سکی
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اپنے پغام میں صوفیہ مرزا کہتی ہیں کہ سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں ایک بے گناہ کا قتل کوئی معمولی قتل نہیں ،قتل کرنے والوں نے تو تمام حدیں پامال کیں
The mob killing in Sialkot ,how can one justify it?All the mob against one person? When will these baseless n brutal killings stop? Is this too difficult to understand that it’s not our right to take anyone’s life! Pls stop! @ImranKhanPTI thanks for taking action 🙏 #sialkot 😞
— Sophia Mirza (@IamSophiaMirza) December 3, 2021
صوفیہ مرزا کہتی ہیں کہ کوئی اسے کیسے جائز قرار دے سکتا ہے؟ سارا ہجوم ایک شخص کے خلاف؟ یہ بے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے؟ کیا یہ سمجھنا مشکل ہے کہ کسی کی جان لینا ہمارا حق نہیں!
صوفیہ مرزا کہتی ہیں کہ اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے ، صوفیہ کا کہنا تھا کہ خدا را پلیز رک جاؤ!
خیال رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔
مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایک مرکزی ملزم فرحان ادریس کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید 100 افراد زیر حراست ہیں۔