لاہور: میثاق جمہوریت رنگ دکھانے لگی:ن لیگ اپنے ہی اتحادیوں کی وکٹیں گرانے لگی،اطلاعات کے مطابق ن لیگ نے ایک زرداری سب پربھاری سے سیاسی انتقام لینا شروع کردیا ہے اورپہلے ہی جمہوری حملے میں پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز گروپ کے صوبائی صدر سردار حر بخاری کی وکٹ گراتے ہوئے ان کو ن لیگ میں شامل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اسی سلسلے میں پیپلز پارٹی ورکرز گروپ کے صوبائی صدر سردار حر بخاری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے لاہورمیں ملاقات کی۔ سردار حر بخاری نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کر اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے سردار حر بخاری کو ن لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
دوسری طرف پیپلزپارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس قسم کے واقعات سے خوفزدہ نہیں بلکہ آنے والے چند ہفتوں میں بڑے بڑے لیگی نام ن لیگ سے تائب ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے جس سے ن لیگ کی سیاسی چال کا بدلہ لے لیا جائے گا
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کی چند نامورشخصیات اس وقت آصف علی زرداری سے رابطے میں ہیں اور وہ آصف علی زرداری کی لاہورمہم جوئی کے دوران ن لیگ س تائب ہونے کے ساتھ ہی پی پی میںشمولیت کا اعلان کرکے حمزہ شہباز کوسرپرائز دیں گے