افغان طالبان کی دشمنی کب ختم ہوگی؟ امریکا نے بتادیا

0
29

کابل : افغان طالبان کی دشمنی کب ختم ہوگی؟ امریکا نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان کی امریکاسےدشمنی امریکی شہری کی رہائی کےبعد ہی ختم ہوسکےگی۔

ایک انٹرویومیں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ میرا خیال ہےپاکستان سمجھتا ہےکہ افغانستان میں خانہ جنگی سےاثرپڑسکتا ہےپاکستانی قیادت نےباورکرایا کہ وہ افغان طالبان کےقبضےکی حمایت نہیں کرتے،پاکستان سےکہاہےتشدد میں کمی اورسیاسی استحکام کےلیےطالبان پراثرورسوخ استعمال کرے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کی امریکاسےدشمنی امریکی شہری کی رہائی کےبعد ہی ختم ہوسکےگی امریکی شہری کی رہائی کےمطالبےمیں قطری اورپاکستانی اہلکاربھی شامل ہیں۔

نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ طالبان سےامریکی شہری مارک فریرکس کی رہائی کا مطالبہ مسلسل کیاجارہا ہے، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرواپس بلائےگئےاہلکاروں کی تعدادنہیں بتائی جاسکتی۔

Leave a reply