قبل ازوقت انتخابات کب ہوں گے؟اہم خبرنے سیاسی پارٹیوں کوچوکنا کردیا

0
39

لاہور:قبل ازوقت انتخابات کب ہوں گے؟اہم خبرنے سیاسی پارٹیوں کوچوکنا کردیا ،اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر کہتے ہیں‌کہ وہ کچھ ایسی باتیں سن رہے ہیں‌کہ پاکستان میں قبل ازوقت انتخابات ہونے جارہے ہیں ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری نہیں کرے گی،

سینیئرصحافی صابرشاکرکہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ، اتحادی جماعتیں اور شہبازشریف چاہتے ہیں الیکشن اگست 2023ء تک نہ جائیں بلکہ قبل ازوقت ہونے چاہئیں، مریم نوازچاہتی ہیں انتخابات 2023ء میں ہوں، مریم نوازچاہتی ہیں حکومت مدت پوری کرے، قبل انتخابات کا فائدہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو ہوگا۔

انہوں نے اپنے تجزیے میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی توڑنا چاہتے ہیں اور نئے انتخابات چاہتے ہیں، عمران خان نے گلگت بلتستا ن میں بھی گلے شکوے کیے، کابینہ ارکان کے انتخاب میں بھی غلطیاں ہوئیں، اسد عمر نے بھی کہا کہ وزیراعظم پرپریشر آیا تو وہ اسمبلی توڑ دیں گے۔

صابر شاکر نے کہا کہ میرے پاس اطلاعات ہیں اس کے بعد انتخابات نوے روز کے اندر ہوں گے، لیکن مجھے قوی یقین ہے کہ آئندہ انتخابات قبل ازوقت ہوں گے

Leave a reply