پاکستان میں اگلےعام انتخابات کب ہوں گے:اہم شخصیت نے وقت بتادیا

اسلام آباد:پاکستان میں اگلےعام انتخابات کب ہوں گے:اہم شخصیت نے وقت بتادیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک بڑی شخصیت جو کہ اس وقت ملک سے باہر نے ملک میں اگلے عام انتخابات کا متوقع وقت بتادیا ہے، اس حوالے سے ملک میں رواں سال اکتوبر میں نئے انتخابات کے اشارے ملنے لگے ، ن لیگی رہنماء اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ موجودہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری نہیں کرنی چاہیئے بلکہ اکتوبر تک نئے انتخابات کی طرف جانا چاہیئے ۔

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا کی رائے پارٹی پالیسی نہیں ہے پارٹی کے تاحیات قائدنواز شریف چاہتے تھے کہ جتنی جلدی ہوسکے صاف اور شفاف الیکشن ہو تاکہ عوام کو موقع ملے کہ وہ اپنے مرضی کے نمائندے چنے ، ہماری ترجیح وہی ہے جو میاں نواز شریف صاحب کے بیانات تھے کہ جتنی جلدی ہوسکے گا ہم الیکشن کی طرف جائیں گے ، جب ہم خود ہی کہہ رہے ہیں کہ الیکشن چوری کا تھا تو ہمیں چاہیے تھا سب لوگ نئے الیکشن میں جائیں، جو بھی ہوا اسے بھول جائیں ۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کارکردگی دکھاتے تو پھر شاید ہم صبر کر کے پورے پانچ سال انتظار کرتے یہ اپوزیشن، مسلم لیگ (ن )اور دیگر اتحادیوں، کے لیے مشکل فیصلہ تھا مہنگائی اور معاشی بحران کو مدنظر رکھ کے ’اپوزیشن اور مسلم لیگ( ن) نے فیصلہ کیا کہ ہم اسے روکیں ، ضروری کام کر کے ہم نے انتخابات کی طرف جانا ہے میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بھی اتحادی اس لیے آیا ہے کہ ہم نے پورا ڈیڑھ سال حکومت میں رہنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پتا تھا وہ حکومت سے جا رہے ہیں اس لیے انہوں نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی اب آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائیں لیکن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھاکےایک دم عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مکمل بوجھ عوام پر نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ اس معاملے پر آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرنے چاہئیں۔

Comments are closed.