مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم سے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد خان کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی...

سیالکوٹ: پنجاب کالج کے طلبہ کی رنگارنگ الوداعی تقریب

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) پنجاب کالج سٹی...

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار

من وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے لاہو رپولیس...

6 ارب کے پو دے کہاں گئے ،اس سے بڑا فراڈ کیا ہو سکتا ہے :نصراللہ ملک

لاہور:6 ارب کے پو دے کہاں گئے ،اس سے بڑا فراڈ کیا ہو سکتا ہے،ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے سینیئرصحافی نصراللہ ملک نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا ،ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی طرف سے پیش کیئے گئے حقائق درست نہیں تھے

ذرائع کےمطابق پاکستان میں شجرکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کھرا سچ کے میزبان مبشرلقمان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نصراللہ ملک نے کہا کہ خان صاحب بار بار یہ کہتے رہے کہ انہوں نے پانچ ارب درخت لگائے ہیں ، جبکہ حکومت کے پی کہہ رہی ہے کہ ایک ارب اسی کروڑ درخت لگائے گئے ہیں

 

 

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس شخص نے کرپشن کی اس کہانی کی معلومات اکھٹی کی ہیں وہ باقاعدہ تصدیق شدہ ہیں اورایک سسٹم کے تحت یہ سب کچھ کیا،ان کا کہنا تھا کہ اتنی زیادہ تعداد میں درخت لگانا بہت ہی مشکل بات ہیں لیکن حیرانی اس بات کی ہے کہ ان درختوں کو لگانے والے مزدوروں کو چھ ارب دے دیئے گئے،

ایک موقع پر مبشرلقمان نے کہا کہ عمران خان کو شاید یہ بھی پتہ نہیں کہ ارب میں کتنے صفر ہوتےہیں اور وہ بات کرتے ہیں کہ دس ارب درخت لگائیں گے جبکہ ایسا نہیں ہوسکا

نصراللہ ملک نے کہا کہ اس دعوے کے خلاف آوازاٹھتی رہی لیکن عمران خان نے جس طرح نیب کو استعمال کیا تو کیسے ممکن تھا کہ کوئی یہ جرات کرسکے کہ اتنی بڑی کرپشن کا حساب دیں‌،

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ بہرکیف عمران خان نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کرسکے ، بلکہ الٹا کرپشن کی ایک داستان کی بنیاد رکھ دی جس کا حساب بہت جلد ان کو دینا پڑے گا