سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے ججز اور وکلاء عید کہاں اورکیسےمنائیں گے؟ اہم خبرآگئی

0
47

لاہور: سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے ججز اور وکلاء عید کہاں اورکیسےمنائیں گے؟ اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے ججز اور وکلاء کی اکثریت کل لاہور میں عید منائے گی، سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال اور چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان لاہور میں عید منائیں گے، کورونا خدشات کے باعث ججز اور وکلاء عید سادگی سے منائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس سید منصورعلی شاہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی لاہورمیں عید کریں گے، ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان روالپنڈی، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عاطر محمود، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس جواد حسن، جسٹس عابد عزیزشیخ، جسٹس شاہد جمیل خان اورجسٹس شمس محمود مرزا لاہور میں عید منائیں گے۔

جسٹس شاید کریم، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس عاصم حفیظ سمیت دیگرججز بھی لاہور میں عید منائیں گے، رہنماء پاکستان ٹیکس بارمحمد محسن ورک، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ، رجسٹرار ہائیکورٹ بہادرعلی خان، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ، ڈین پاکستان کالج آف لاء پروفیسر ہمایوں احسان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان، سابق صدر سپریم کورٹ بار حامد خان، اعتزاز احسن اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بارکونسل جمیل اصغر بھٹی رائے ونڈ میں نماز عید پڑھیں گے۔

Leave a reply