کوئی تو ہےجونظامِ ہستی چلا رہا ہے،انڈس ہسپتال کو کون چلارہا ہے:سربراہ انڈس ہسپتال نےحقیقت بتادی

0
94

کراچی :کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ،انڈس ہسپتال کو کون چلارہا ہے:سربراہ انڈس ہسپتال نے حقیقت بتادی،اطلاعات کے مطابق سربراہ انڈس ہسپتال ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا ہے کہ انڈس ہسپتال کو اللہ چلا رہا ہے۔

سربراہ انڈس اسپتال ڈاکٹر عبدالباری خان نے گرین وچ یونیورسٹی کے کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام طلباء کو کہوں گا کہ بڑے خواب دیکھیں، انڈس ہسپتال جب بنا رہے تھے تو کسی نے کہا چند دن کے بعد بند ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ انڈس ہسپتال کا شروعاتی بجٹ کروڑوں جبکہ اب سالانہ 34 ارب روپے کا بجٹ ہے۔

ڈاکٹر عبدالباری خان نے مزید کہا کہ میں میرے والدین کی دعا سے آج اس مقام پر پہنچا ہوں۔

نجی ملکیت کا یہ ہسپتال کراچی کے علاقے کورنگی میں کراسنگ کے نزدیک واقع ہے۔ پہلے اس ہسپتال کا نام اسلامک مشن ہسپتال تھا جو فلاحی ہسپتال کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ تاہم چند سال قبل اس کا نام تبدیل کرکے انڈس ہسپتال کر دیا گیا اور یہاں فلاحی علاج کی سہولت برائے نام ہی رہ گئی ہے۔ اس ہسپتال میں ایک نرسنگ اسکول بھی موجود ہے۔ اس کی بنیاد عبدالباری خان نے رکھی تھی اور وہ موجودہ سی ای او کی حیثیت سے بھی اسپتال میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالباری خان ایک پاکستانی امراض قلب کے ماہر اور انسان دوست ہیں۔ وہ انڈس اسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کے بانی اور موجودہ سی ای او ہیں۔ڈاکٹر خان 1961 میں کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ڈاؤ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا ہے

Leave a reply