عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ پوری دنیا میں بچوں کو اب ای سگریٹس کے جال میں پھنسایا جا رہا ہے
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ای سگریٹس کے استعمال سے بچے نکوٹین کے عادی ہو رہے ہیں بچوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ای سگریٹس کی جانب راغب کیا جا رہا ہے، ای سگریٹس کے سولہ ہزار سے زائد فلیورز کی مارکیٹنگ کی جا رہی ہے، بچوں کو ای سگریٹس کا عادی بننے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،ای سگریٹ تمباکو کے استعمال کو کم کرنے کے لیے ایک مناسب متبادل نہیں ہے، بلکہ اس کے استعمال کے اثرات کی وجہ سے صارفین کے روایتی سگریٹ کی طرف جانے کے امکانات کو بڑھاتا ہے،
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ای سگریٹس سے تمباکو نوشی ترک کرنے میں مدد نہیں ملتی، دنیا کے 88 ممالک میں ای سگریٹس کی فروخت کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے، دنیا کے 74 ممالک میں ای سگریٹس سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں ہے، ای سگریٹس بھی کینسر، دل، پھیپھڑوں اور دماغی امراض کا سبب بن رہی ہیں، ای سگریٹس کی فروخت روکنے لیے سخت قانون سازی اور عمل درآمد کی ضرورت ہے
واضح رہے کہ امریکہ میں کاروبار کے سب سے بڑے بروکر وال مارٹ نے الیکٹرانک سگریٹ کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے، اس پابندی کی بڑی وجہ الیکڑانک سگریٹ کے باعث نوجوانوں میں پھیلنے والی سانس کی بیماریاں ہیں،وال مارٹ کی انتظامیہ کو ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں الیکٹرانک سگریٹ اور نکوٹین کے نوجوانوں میں استعمال بڑھنے کے اثرات کا ذکر کیا گیا تھا ، اس رپورٹ میں واضح ذکر تھا کہ کتنے فیصد امریکی نوجوان اس نشے کی لت میں دھت ہو کر یا بیمار ہو چکے ہیں یا اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، رپورٹ کے بعد وال مارٹ نے اپنے کسٹمر کی حفاظت کی غرض سے یہ قدم اٹھایا اور الیکٹرانک سگریٹ کو بند کر دیا ،
پاکستان میں بھی ای سگریٹ کی کھلے عام فروخت جاری ہے،سگریٹ نوشی مضر صحت، بیماریوں کا باعث تا ہم حکومت کی جانب سے اب ای سگریٹ کے مارکیٹ میں سرعام فروخت کی مشروط طور پر اجازت دے دی گئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت صحت نے ای سگریٹ کے بازار میں عام فروخت کی اجازت دے دی ہے، الیکٹرانک سگریٹ، سگار، پاکٹ سائز شیشہ اب بازار میں جنرل سٹورز، پان کی دکانوں پر فروخت ہو سکیں گے،
ای سگریٹ سے نوجوان نسل کو روکنا ہو گا، کرومیٹک
حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان
تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں
” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین
اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”
تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں
تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی
ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ