نیویارک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس میں ڈیلٹا ویریئنٹ کو سب سے خطرناک قرار دیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی کوویڈ 19 کے لیے ٹیکنیکل لیڈ جینیوا میں مقیم ڈاکٹر ماریہ وان کیر خوو نے آن لائن خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ ’’میو‘‘ سامنے آنے کے باوجود ڈیلٹا ویریئنٹ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ تمام ویریئنٹس سے زیادہ خطرناک ہے ڈ یلٹا ویریئنٹ اپنے سے پہلے کے ویریئنٹ کے مقابلہ میں دو گنا تیزی سے پھیلتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ زیادہ لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے سائنس دان کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹس کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی نئی قسم ’’میو‘‘ دریافت کی تھی جس کی شناخت پہلی بار جنوری 2021 میں جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں ہوئی تھی جو کولمبیا میں موجودگی کے بعد یورپ اور دیگر جنوبی امریکی ممالک میں رپورٹ ہوا ہے جنوبی امریکا سے باہر اس قسم کے کیسز برطانیہ، یورپ، امریکا اور ہانگ کانگ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

اگرچہ عالمی سطح پر کووڈ کے مجموعی کیسز میں میو قسم کی شرح 0.1 فیصد سے بھی کم ہے مگر کولمبیا اور ایکواڈور میں یہ تیزی سے پھیل رہی ہے جہاں بالترتیب 39 اور 13 فیصد کیسز اس کا نتیجہ ہیں سائنسدانوں کی جانب سے یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ نئی قسم زیادہ متعدی یا زیادہ خطرناک بیماری کا باعث تو نہیں بنتی۔

Shares: