اسلام آباد:مسجدنبویﷺ میں نعرے لگانے والے کون تھے؟شبلی فرازنے بتادیا،اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسجدنبویﷺ میں نعرے لگانے والے پی ٹی آئی کے کارکن نہیں بلکہ پاکستانی تھے۔
نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مسجدنبویﷺمیں جو واقعہ ہوا وہ غلط تھا جب کہ رات کوقاسم سوری پر جو حملہ کیا گیا وہ بھی انتہائی غلط تھا۔
شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے اسلاموفوبیا اور حرمت رسول ﷺ کیلئےکام کیے ہم امربالمعروف پر عمل کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ان کی حکومت آئےکچھ دن ہوئےاورارشدشریف کوہراساں کیاجانےلگا ن لیگ کے تو وزیرخزانہ امریکا میں کیا کچھ نہیں کہہ کر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سازش عمران خان کےنہیں پاکستان کےخلاف ہوئی ہے مراسلہ میں نےخود دیکھا ہےجس میں دھمکی دی گئی مراسلےمیں تھا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو معاف کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد عمران خان نےاسلام آبادپہنچنےکی کال دی ہے اسلام آبادمیں 20لاکھ لوگوں کو اکھٹا کریں گے عمران خان کےخلاف کچھ نہیں ملااب کردارکشی کی جارہی ہے۔
ادھر پی ٹی آئی کے رہنماء نور الحق قادری نے مسجد نبویؐ واقعے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ کوئی پری پلان نہیں تھا، یہ صرف اظہار غصہ تھانور الحق قادری نے کہا کہ مسجد نبویؐ واقعے پر ہم شرمندہ ہیں، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
پی ٹی آئی کے رہنماء نور الحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ حج اور عمرے پر جانے والوں کی تربیت پر ہمیں توجہ دینی چاہیے، سیاسی دباؤ کو نیچے لانے کیلئے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔
دوسری جانب مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے واقعے پر سعودی عرب کا پہلا رد عمل سامنے آگیا۔ڈائریکٹر انفارمیشن سعودی سفارتخانہ فواد العثمین کاکہنا ہےکہ مسجد نبویؐ کی بے حرمتی پر کچھ افراد کو حراست میں لینے کی کارروائی کی گئی جس میں کچھ پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر انفارمیشن کے مطابق یہ گرفتاریاں قواعد توڑنے پر ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبویؐ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کچھ افراد نے چور چور کےنعرے لگائے جب کہ اس نعرے بازی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش تھے۔