شکارپورآپریشن کیوں ناکام ہوا؟ اہم انکشاف :سندھ حکومت کی اہلیت ثابت کردی

0
31

شکارپور: شکارپورآپریشن کیوں ناکام ہوا؟ اہم انکشاف :سندھ حکومت کی اہلیت ثابت کردی ،اطلاعات کےمطابق ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں کئے جانے والے آپریشن سے متعلق ایس ایس پی شکارپور نے اہم انکشاف کیا ہے۔

شکارپور آپریشن کے دوران کئی بار یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑیں موجود ہیں جو کہ ڈاکوؤں کو پولیس کی پیشگی اطلاعات فراہم کرتی ہیں۔

تاہم اب ایس سی ایس پی شکار پور نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا کہ پولیس اہلکار صلاح دین مہر نے پولیس کے راز فاش کئے، پولیس اہلکار نقل و حرکت کی پیشگی معلومات فراہم کرتاتھا۔

ایس ایس پی تنویر تنیو کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار کو نوکری سے برطرف کیا گیا ہے اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ شکارپور میں کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران تین پولیس اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوئے تھے۔

دو اہلکاروں کی شہادت بکتر بند گاڑی میں گولیاں لگنے کے باعث ہوئیں تھی، اہلکاروں کی بکتر بند میں شہادت کے بعد پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگے جبکہ اپوزیشن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے پولیس میں فوری اصلاحات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ادھر اس وقت سوشل میڈیا اوردیگرپلیٹ فارمز پریہ بحث زوروں پرجاری ہے کہ بلاول بھٹوجوپنجاب اوردیگرصوبوں کی پولیس کی اہلیت پرسوالات کیا کرتے ہیں خود اپنی پولیس کے ہاتھوں یرغمال ہوگئے ہیں‌

پی ٹی آئی ، ایم کیوایم اوردیگرسیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی سندھ حکومت کوکچے کے آپریشن کی ناکامی کا ذمہ دارقراردیتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ پولیس میں‌سیاسی بھرتیوں ، وڈیرہ شاہی اورغیرتربیت یافتہ پولیس سسٹم کی وجہ سے جرائم کی شرح بڑھ رہی ہیے اورپھرکچے جیسے واقعات میں اضافہ ہوتا ہوا نظرآرہا ہے

Leave a reply