نواز شریف خاموش کیوں؟ اسمبلیاں تحلیل،اکتوبر میں انتخابات، افواہیں اور حقیقت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ جب تک نواز شریف واپس نہیں آتے ن لیگ کا بیانیہ بیک فٹ پر ہی رہے گا، تحریک انصاف لانگ مارچ کر سکتی ہے لیکن دھرنا نہیں دیں گے، آرمی چیف کی تقرری کے حوالہ سے قیاس آرائیاں ملک کے لئے نقصان دہ ہیں

مبشر لقمان آفییشل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جہاں تک آرمی چیف کی تقرری کا تعلق ہے میں اسوقت یقین کروں گا جب آئی ایس پی آر کوئی پریس ریلیز دے گا کیونکہ افواج پاکستان کے حوالہ سے آئی ایس پی آر ہی ہے جو ہمیں بتاتا ہے، ہمیں قیاس آرائی نہیں کرنی چاہئے، قیاس آرائی ملک کو نقصان دیتی ہے، جب آئی ایس پی آر کی جانب سے کوئی بات کہی جائے گی تو پھر ہم اس پر کمنٹ کر لیں گے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا اتنی بری خبر نہیں ہے، کافی لوگوں کو ہو رہا ہے اور ہوا ہے، فلائٹ میں کرونا زیادہ کیچ کرتا ہے، کلوز کیبن ہوتا ہے،جہاں تک نواز شریف کا تعلق ہے جب تک آئیں گے نہیں ن لیگ کی سیاست گومگو ہی رہے گی، میاں صاحب آئیں ،جیل جائیں اسکے بعد سیاست ہو گی انکی، اخلاقی طور پر وہ کافی بیک فٹ پر ہیں، جس طرح کی رپورٹس یہاں بنیں اور پھر وہ باہر گئے، اب وہ جو مرضی کہیں کرونا ختم ہو گیا، پرائیویٹ علاج ہو سکتا ہے، اور اسکے بعد وہ آ بھی سکتے ہیں، نہ علاج کی خبریں نہ آنے کی خبریں پھر چہ میگوئیاں ہوں گی، وفاق میں انکے بھائی کی حکومت ہے پھر اتنی مشکل نہیں ہونی چاہئے جب تک وہ نہیں آئیں گے انکا بیانیہ زور نہیں پکڑے گا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے اور پی ٹی آئی کے بیانئے میں بہت فرق ہے، کل عمران خان تقریر کر رہے تھے جب تک عمران خان کی تقریر ختم نہیں ہوئی تھی انکی ہر چیز ہر کسی کو پتہ چل رہی تھی کیونکہ اسکا سوشل میڈیا بہت ایکٹو ہے، میاں صاحب کی ٹیم پریس کانفرنسوں پر زور دے رہی ہے، پی ٹی آئی والے پریس کانفرنس بھی کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی وائرل کرتے ہیں، ن لیگ نے سوشل میڈیا کو منظم نہ کیا تو انکا بیانیہ دفن ہوتا چلا جائے گا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مرکز میں اب ن لیگ اور اتحادی حکومت نہیں چھوڑ سکتے اگر چھوڑی تو سیاسی قیمہ بن جائے گا انکا، اگلے پانچ چھ ماہ میں استحکام لائیں گے تو پھر انکو ہی کچھ فائدہ ملے گا، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، بہت سیریس ایشو ہیں، اگر یہ جاتے ہیں تو انکا کیا بچے گا؟ کل عمران خان نے کہہ دیا کہ ہمارے ساڑھے تین سال میں پچاس روپے ڈالر اوپر گیا اور انکے تین ماہ میں 75 روپے گیا، اگر اس طرح اتحادی حکومت چھوڑتے ہیں تو الیکشن میں کیا منہ دکھائیں گے

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میثاق معیشت ہونا چاہئے اور ایک بزنس پلان بنے کہ حکومت جو بھی بنے اسی بزنس پلان کو فالوکرے گی، جب کوئی دوسرا آتا ہے تو پچھلی سکیموں کو بند کر کے نئی سکیمیں لے آتا ہے یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے، میں میثاق معیشت کو سپورٹ کرتا ہوں،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس پنجاب اور کے پی میں حکومت ہے، اب لگتا ہے لانگ مارچ کریں گے، اور ٹف ٹائم دے سکتے ہیں یہ اور دیں گے بھی سہی،دھرنا مشکل ہے لیکن لانگ مارچ ضرور ہو سکتی ہے، دھرنے کے لئے لمبی پلاننگ چاہئے، پنجاب انکے پاس آ گیا تو صورتحال بدل گئی

آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

Shares: