وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے دوسرا وفاقی بجٹ پیش کر دیا ہے، بجٹ میں تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھا دی ہے،انرجی ڈرنکس پر ایف ای ڈی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی کم، موبائل فونز پر سیلز ٹیکس کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے

حکومت نے عالمی ادارہ صحت کے معیارات کے مطابق درآمدی سگریٹ اور تمباکو کے متبادل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 100 فیصد کردی ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کے معیارات کے مطابق ان اشیاءپر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 65 فیصد سے بڑھا کر سو فیصد کی جارہی ہے۔

حکومت نے انرجی ڈرنکس پر ایف ای ڈی 13 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔ حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کیفین پر مشتمل مشروبات صحت کے لئے خطرہ ہیں اس لئے ان کے استعمال میں کمی لانے کے لئے درآمد اور مقامی فراہمی دونوں جگہوں ایف ای ڈی کو 13 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

حکومت نے سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دو روپے سے کم کرکے 1 روپے 75 پیسے فی کلو کرنے کی تجویز دی ہے۔ سیمنٹ کا شعبہ ہماری معیشت کا نہایت اہم شعبہ ہے۔ وزیراعظم کے تعمیراتی پیکج میں اس سیکٹر کی پیداوار میں اضافہ ایک اہم جزو ہے۔ پچھلے سال اس شعبے پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈیڑھ روپے سے بڑھا کر دو روپے فی کلو کردی گئی تھی۔ سیمنٹ کی پیداوار میں حالیہ کمی کے پیش نظر اس کو دو روپے سے کم کرکے ایک روپے 75 پیسے فی کلو کرنے کی تجویز ہے۔

حکومت نے مقامی سطح پر بننے والے موبائل فونز پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی۔ موبائل فون پر سیلز ٹیکس فنانس ایکٹ 2014ءکے تحت 9ویں شیڈول کا سیلز ٹیکس ایکٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کی تجویز سے منظور ہونے والی موبائل فون پالیسی کے مطابق پاکستان میں بنائے جانے والے فونوں پر سیلز ٹیکس میں کمی کی گئی ہے۔

حکومت نے شادی ہالز اور تعلیمی اداروں میں ٹیکس گزار والدین کے بچوں کی فیس پر عائد ٹیکس کو ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔ ودہولڈنگ ٹیکس ریجیم کو آسان بنانے کے لئے تجویز دی گئی ہے کہ 9ودہولڈنگ شقوں کو ہذف کیا جائے اور ان میں شادی ہالز اور تعلیمی اداروں میں ٹیکس گزار والدین کے بچوں کی فیس پر عائد ٹیکس کو ختم کیا جارہا ہے

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری، وزیراعظم ایوان میں موجود،معاشی چیلنج کا مقابلہ کرینگے ، حماد اظہر

 

 

وفاقی بجٹ، تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوا مگر نیب کے بجٹ میں اضافے کی تجویز

وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہماری معاشی پالیسیاں عوامی فلاح کیلئے ہیں ، تحریک انصاف کا دوسرابجٹ پیش کرنااعزازہے،احتساب کاعمل جاری رکھاجائے گا،ہمارابنیادی مقصد معیشت کی بحالی ہے ،جب ہم نےحکومت سنبھالی توملک دیوالیہ ہونےکےقریب تھا،حکومت سنبھالی تو20ارب ڈالرکرنٹ اکاوَنٹ خسارہ تھارواں سال ایف بی آر کے ریونیو میں 17 فیصداضافہ ہوا،

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ جاری کھاتوں کا خسارہ 20ارب ڈالر کی انتہائی سطح پر تھا،بجٹ خسارہ 2300ارب کی انتہا پر پہنچ چکا تھا ,2 سال کے دوران کرپشن کا خاتمہ ،احتساب رہ نما اصول رہے،مشکل سفر سے ابتدا کی معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات کیے،ماضی کے بھاری قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے 5ہزار ارب کا بوجھ پڑا،10لاکھ پاکستانیوں کوبیرون ملک نوکریوں کےمواقع پیداکیےگئے،

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال ایف بی آرکے ریونیو میں17فیصداضافہ ہوا،دوسالہ دورحکومت کے دوران 5000 ارب کا سود ادا کیا، 74فیصداندرونی قرضوں کوطویل المدت قرضوں میں تبدیل کیاگیا،ہم نے بجٹ فنانسنگ کیلئے اسٹیٹ بینک سے قرضے لینا بند کر دیئے ،بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں لانےکیلئےآسان کاروبارپالیسی کااجراکیا.

بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

 

Comments are closed.