وفاقی کابینہ آج دے گی پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ،کابینہ اجلاس کے لئے ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت 13 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ اجلاس میں غور کیا جائے گا، ایجنڈے میں پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے کمیشن کا قیام بھی شامل کیا گیا ہے، تحقیقات کے لیے کمیشن کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

میڈیا ہاوسز کے بقایاجات سے متعلق اجلاس میں کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اور یورو فائیو ڈیزل اور پٹرول کی درآمد سے متعلق معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو معاشرتی اعشاریوں سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی اور وفاقی کابینہ ای سی سی کے 22 جولائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

وزیراعظم لاپتہ، مریم اورنگزیب کا گمشدگی کے اشتہار کا مطالبہ

وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

معید یوسف اپنے اثاثوں اور شہریت سے متعلق وضاحت کرنے میدان میں آ گئے

کابینہ میٹنگ کے دوران ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی اور واپڈا چیئرمین، ممبران کے تقرر کیلئے قواعد و ضوابط کا مسودہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ وزارت آئی ٹی کے ماتحت یو ایس ایف کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر کی تعیناتی کی منظوری بھی شامل ہے۔

دوہری شہریت والوں کو کابینہ کا حصہ کیوں اور کس قانون کے تحت بنایا گیا ؟ شیری رحمان

Leave a reply