وفاقی وزیر داخلہ کا کرونا سے بچاؤ کیلئے عوام کو بہترین مشورہ

0
36

وفاقی وزیر داخلہ کا کرونا سے بچاؤ کیلئے عوام کو بہترین مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے عوام سے جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے موقع ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ ملک سے کرونا وائرس ختم ہو گیا ہے، کورونا نے دنیا سمیت پاکستان کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ قوم جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے موقع ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے۔ عبادات اور عید کی خوشیوں میں حفاظتی تدابیر اپنا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ملکی معیشت اور مزدور طبقہ کا خیال رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ملک سے کرونا وائرس ختم ہو گیا ہے۔ احتیاطی تدابیر اپنا کر کرونا وائرس سے محفوظ رہ کر مزید کئی عیدیں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو خدانخواستہ صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے.

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کریں اور اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں

Leave a reply