نگران وفاقی وزیر مواصلات کا الیکشن کیلئے وزارت داخلہ کے تحت قائم کنٹرول روم کا دورہ
نگران وفاقی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ نے الیکشن کیلئے وزارت داخلہ کے تحت قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا
اس موقع پر سیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی بھی موجود تھے،کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان کی جانب سے کنٹرول روم سے متعلق وفاقی وزیر مواصلات کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کا کہنا تھا کہ کنٹرول روم کے ذریعے ملک میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کی جائےگی، آئین کے تحت ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کی بنیادی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، نگران حکومت اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کرے گی،سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات لئے جائیں گے،
وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کا کہنا تھا کہ کنٹرول کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،تاکہ امن وامان کی صورتحال کی ہمہ وقت نگرانی کی جائے، تمام سٹیک ہولڈرز سے براہ راست رابطہ قائم رکھا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں بھر پور جوابی کارروائی عمل میں لائی جائے، وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام صوبوں کا دورہ کیا جائے گا تاکہ مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور اس ضمن انتظامات کو حتمی شکل دی جائے،
وزیر مواصلات عام انتخابات کی سکیورٹی اور انتظامی امور کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں،
رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد
فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر
فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا
،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں
فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں
نجف حمید کے گھر چوری کی واردات
قوم نے فیض آباد دھرنا کیس میں ناانصافی کا خمیازہ 9 مئی کے واقعات کی صورت بھگتا، سپریم کورٹ
عام انتخابات 2024 کا انعقاد,پنجاب بھر میں دفعہ ،144 کا فوری نفاذ کردیا گیا, پنجاب بھر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی,حکومت پنجاب نے پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی,دفعہ 144 کا نفاذ 12 فروری تک ہو گا