وفاقی وزیر مزہبی امور کی سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ سے ملاقات

0
29
Talha Mehmood

وفاقی وزیر مزہبی امور کی سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ سے ملاقات
وفاقی وزیر مذہبی امور محمد طلحہ محمود نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم ال عیسی سے مکہ معظمہ میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ انہوں نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں میں برادرانہ تعلقات مستحکم بنانے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔

ڈاکٹر عیسی نے مشکل اقتصادی حالات کے باوجود سعودی عرب اور حرمین شریفین سے پاکستانی عوام کے قلبی تعلق کی تعریف کی۔ تاہم ادھروزیرمذہبی امور نے پاکستان کے حج مشن کے ساتھ حاجیوں کیلئے سہولتوں کاجائزہ لیا اور یہ بات زوردیکر کہی کہ میرا بنیادی مقصد حج اخراجات کم کرنا اور پاکستانی عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حجاج کو کم خرچ پرمعیاری سہولتیں فراہم کریں۔ خیال رہے کہ محمد طلحہ محمود کو حال ہی میں وزیر مزہبی امور تب بنایا گیا جب مفتی عبدالشکور کی اسلام آباد میں کار حادثے میں وفات ہوگئی تھی.

Leave a reply