لاہور:”مالی اورقومی چور نہیں” بلکہ ووٹ چورعناصرکا قلع قمع کرنےکے لیےجوکچھ بھی ہوسکا لندن سےکرواتا رہوں گا:نوازشریف کا لندن سے پیغام آگیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ چور عناصر کا قلع قمع کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، قوم سے وعدہ ہے ان ووٹ چوروں کا ملک سے ختم نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن نے جرات بہادری کے ساتھ بکسہ چوروں کو سزائیں سنائیں،مطالبہ ان سزاؤں پر جلد ازجلد عملدرآمد کیا جائے، اس کاسراغ بھی لگایا جانا چاہیے کہ یہ سازش کس نے کی، کہاں اور کب تیار کی ؟

سوشل میڈیا پرنوازشریف کو مالی اورقومی چورکہہ کہ اس پیغآم پربہت زیادہ سخت جواب دیا جارہا ہے

 

نوازشریف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ابھی حال ہی میں ڈسکہ میں جو انتخابات ہوئے، الیکشن کمیشن کا ووٹ چوری کے کرداروں کی نشاندہی، سزاؤں کا تعین انصاف پر مبنی فیصلہ عین قانون کی پاسداری ہے۔الیکشن کمیشن نے جرات بہادری کے ساتھ بکسہ چوروں کو سزائیں سنائیں، ہمارا مطالبہ ہے قوم جلد ازجلد ان سزاؤں پر عملدرآمد ہوتا ہوا دیکھے، اس بات کا سراغ لگایا جانا چاہیے کہ یہ سازش کس نے کی، کہاں اور کب تیار کی گئی؟

نوازشریف نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب، کمشنر،آرپی او، ڈی سی، ڈی ایس پی ، پریزائیڈنگ آفیسرز، پھر دیگر سرکاری افسران کی فوج ظفر موج کو ایک صف میں کس نے کھڑا کروایا، بڑی حیرت کی بات ہے، اس باجماعت گروہ کی کس نے سرپرستی کی؟ ووٹ چوری کی کس نے نگرانی کی؟

پہلے بھی کہا تھا کہ جب الیکشن کے نتائج آنا بند ہوجائیں، تاخیر ہونا شروع ہوجائے، 12، 12 گھنٹے یا دودو دن لگ جائیں تو سمجھ جائیں بلکہ یقین کرلیں کہ آپ کا ووٹ چوری ہورہا ہے۔ آپ کے ووٹ کو کسی دوسرے بکسے میں ڈالا جارہا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ جو قوم کے ووٹ پر قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالتے ہیں، ان عناصر کا قلع قمع کیے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے،

دوسری طرف سوشل میڈیا پرپاکستانیوں نے نوازشریف کے اس پیغام کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ کھلا تضاد نہیں کہ "پاکستانی قوم کا چور،مالی چوراپنے اپ کو قانون کے سامنے پیش کرنے کے لیے تیار نہیں دوسروں کو الزام دیتا پھرتا ہے

Shares: