دوران ملاقات عالمی بینک نے بی آئی ایس پی کے مستحقین کے اندراج اور رقوم کی ادائیگیوں کے جدید طریقہ کار کو سراہا.
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ / وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نےآج اسلام آباد میں مسٹر لائر ایرساڈو Mr. Lire Ersado کی سربراہی میں عالمی بینک کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عالمی بینک کے وفد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی جانب سے مستحق خواتین کے اندراج اور رقوم کی ادائیگی کے طریقہ کار میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے جدید طریقہ کار کو سراہا۔
فیصل کریم کنڈی نے وفد کو بی آئی ایس پی کے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ عالمی بینک کے وفد نے پاکستان میں تخفیف غربت کے لیے بی آئی ایس پی کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مستحقین میں نقد رقم کی تقسیم اور ڈائنامک رجسٹری کے تحت رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے بی آئی ایس پی کے فیلڈ دفاتر کا دورہ کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
World Bank delegation appreciated the innovative ideas being applied by Benazir Income Support Program (BISP) to ensure transparency in selection of beneficiaries and the payment mechanism. A delegation of World Bank headed by @lireersado met with SAPM /MoS @fkkundi pic.twitter.com/yWs3g4GpHT
— Ministry of Poverty Alleviation and Social Safety (@MOPASSPK) January 13, 2023
مسٹر لیئر ایرساڈو نے بی آئی ایس پی کو مکمل طور پر غیر سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اس پروگرام میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔ وفد نے بی آئی ایس پی کے سیلاب ریلیف پیکیج کی تقسیم کے دوران سیکھے گئے تجربات کو آئندہ اجلاس میں عالمی بینک کے ماہرین سے شیئر کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ وفد کے سربراہ نے کہا کہ عالمی بینک کو بی آئی ایس پی کے کرائسز ریسیلینٹ سوشل پروٹیکشن (سی آر آئی ایس پی) پراجیکٹ پر فخر ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
ملاقات کے دوران وزیر مملکت فیصل کنڈی نے وفد کو بی آئی ایس پی کے مختلف اقدمات جیسے ڈائنامک سروے کے آغاز، بینظیر کفالت سے مستفید ہونے والوں کے لیے 55 ارب روپے کے اجراء، بینظیر تعلیمی وظائف کے مستحقین کے لیے 13 ارب کی ادائیگی، کفالت پروگرام میں خواجہ سراؤں کی شمولیت، حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے 70 ارب کے پیکج اورسابقہ حکومت میں نکالےگئے 8 لاکھ سے زائد بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے اپیل کا طریقہ کار متعارف کرانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔