ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پہلی وکٹ پہلے رن پر گر گئی

0
33

ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پہلی وکٹ پہلے رن پر گر گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ کا آغاز ہوا تو انگلینڈ کی پہلی وکٹ پہلے ہی رن کے بعد گر گئی، پہلے ہی اوور میں لیگ اسپنر عمران طاہر جونی بیئرسٹو کی وکٹ لے اڑے۔انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور وہ کوشش کریں گے کہ عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اچھا سکور کریں اور بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں۔میچ کیلئے انگلینڈ ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جو روٹ، این مورگن، جوز بٹلر، بین سٹوکس، معین علی، کرس ووکس، عادل راشد، لائم پلنکٹ اور جوفرا آرچر شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کی قیادت فاف ڈوپلیسی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، کوینٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، ریسی ویندر ڈوسن، جے پی ڈومنی، ڈوین پریٹوریس، اینڈل فیلوک وائیو، کاگیسو ربادا، لونگی نگیڑی اور عمران طاہر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں 6 بار مدمقابل ہوئیں، 3 میں انگلینڈ اور 3 میں ہی جنوبی افریقہ فاتح رہا۔ ون ڈے میچز میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 59 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں 29 میں جنوبی افریقہ فاتح رہا جبکہ انگلینڈ کو 26 میچز میں کامیابی ملی۔ ایک میچ برابر جبکہ تین بے نتیجہ رہے۔

ورلڈ کپ 2019 میں شریک تمام دس ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کم از کم ایک میچ ضرور کھیلیں گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ کل جمعہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں اپنے 9 ، 9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ چودہ جولائی کو ٹورنامنٹ کا فائنل منعقد ہوگا۔

Leave a reply