ورلڈکپ شیڈول میں تاخیر پر محمد یوسف حیران

0
57
mohammad yousuf

ورلڈکپ شیڈول میں تاخیر پر محمد یوسف بھی حیران ہیں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ بطورِ کرکٹر میں چاہتا ہوں کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کرکٹ کھیلیں، ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر کیوں ہے اس پر مجھے خود بھی حیرت ہے۔ جبکہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ بچے گراونڈ میں آکر کرکٹ کھیلیں، پہلے بھی ماڈل ٹاون گرینز سے وہاب ریاض،سلمان بٹ اور اعزاز چیمہ جیسے کھلاڑی سامنے آئے، ایسے کیمپ ہونا بہت ضروری ہے، پہلے دور والی کرکٹ اب نہیں ہوتی، ماڈل ٹاون میں چھ کرکٹ گراونڈ ہے، میچز آئی سی سی اور بورڈ ممبران پلان کرتا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پاکستان کی وائٹ بال فارمیٹ میں کارکردگی بہت اچھی ہے، پاکستان کے پاس حارث رؤف، شاہین آفریدی، زمان خان، نسیم شاہ ،احسان اللہ جیسے باولرز ہے، انضمام الحق پاکستان کرکٹ کا بہت بڑا نام ہے، میری خوش قسمتی ہے میں سعید انور اور انضمام الحق جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بطور کرکٹر میں چاہتا ہوں کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلیں، ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر کیوں ہے اس پر مجھے خود بھی حیرت ہے، ہمارے ٹائم میں تو شیڈول جلدی آجاتا تھا، پی سی بی کا آئی سی سی پر دباؤ ہے یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
کرکٹ

Leave a reply