پیانگ یانگ: دنیا کرونا سے مر رہی ہے ،شمالی کوریا اٹیمی میزائلوں کے تجربات میں مصروف،ایسی سوچ بہت خطرناک ہوتی ہے ،ماہرین ،اطلاعات کےمطابق شمالی کوريا نے عالمی قوانین اور پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کروز میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوريا کے سربراہ کم جونگ ان کی موجودگی میں مشرقی ساحلی پٹی کے کھلے سمندر میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز ميزائلوں کا ايک اور کامیاب تجربہ کيا گیا ہے۔ کامیاب تجربے پر ملک کے سربراہ نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے تاہم سرکاری سطح پر تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔

حریف پڑوسی ملک جنوبی کوريا نے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ يہ ميزائل مبينہ طور پر صوبہ کنگون کے نامعلوم مقام سے داغے گئے، جس کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ عالمی قوتیں اور اقوام متحدہ شمالی کوریا کے جنگی عزائم کا نوٹس لے۔

 

یہ سب میرے اختیارمیں ہے ،کرونا سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اعلان کرکے دنیا کوحیران…

تمام تر تنقید کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کے دوران شمالی کوریا جدید اور تیر بہ ہدف میزائلوں کے تجربات کر رہا ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران شمالی کوریا نے یہ تیسرا میزائل تجربہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر ايٹمی تجربات اور کروز ميزائلوں کے تجربات پر پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ امریکی صدر کے ساتھ پہلی تاریخی ملاقات میں ایٹمی تنصیبات کو بند کرنے اور میزائل تجربات روکنے پر اتفاق کے باوجود شمالی کوریا نے دوبارہ تجربات شروع کردیئے ہیں۔

 

بچا لواپنے بزرگوں کوکرونا سے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اہم نصحیت کردی

دوسری طرف ماہرین نفسیات اوردفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان حالات میں جب دنیا بھرمیں ایک سوگ کی کیفیت ہے ، کسی ملک کا اس قدرجارحانہ رویہ اورانتقام کی سوچ بہت خطرناک ہوتی ہے . ماہرین کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا کے تجربات دنیا کے لیے ایک وارننگ سے کم نہیں‌

Shares: