ووٹ خراب کرنے نہیں، ریاست کشمیرکے استحکام کے لئے آئے ہیں،ظفرخادم

0
55

جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے ایل اے 22 سے نامزد امیدوارکرنل (ر) ظفرخادم نے پائینولہ میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کیا ہے.

ہمارا مقابلہ کسی سیاسی پارٹی سے نہیں ریاست کشمیرکے دشمنوں سے ہے، جنہوں نے کشمیریوں کے حقوق پہ ڈاکہ ڈالا ہے، ہم نے سیاست کا آغازکاروبارنہیں خدمت اورعبادت سمجھ کرکیا ہے، کرسی کا نشان مضبوط اورمستحکم ریاست کشمیرکا نشان ہے، کشمیرمیں امن، روزگاراورتجارت کی بہتری کے لیے کرسی پرمہرلگائیں، ہم آپ کے ووٹ کی حفاظت اورحلقے کے مسائل حل کریں گے۔

کرنل(ر)ظفرخادم کا کہنا تھا کہ میں نے ایل اے 22 دیکھا امیدواروں نے جو وعدے کئے وہ وفا نہیں ہوئے ہیں، ہم جھوٹ کی جگہ سچ لانا چاہتے ہیں، خیانت کی جگہ امانت ودیانت لانا چاہتے ہیں، لوٹ کھسوٹ کی جگہ ریاست کشمیرکے خزانے کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں، ہم سوچ و بچارکے بعد سیاست میں آئے ہیں، ہم کسی کا ووٹ خراب کرنے نہیں آئے بلکہ ریاست کشمیرکے استحکام کے لئے میدان میں نکلے ہیں.

منتخب ہونے کے بعد خود نہیں کھاﺅں گا بلکہ حلقے پرلگاﺅں گا، 25 جولائی تک ترقیاتی کاموں پرپابندی ہے اس کے بعد اللہ نے جتنی توفیق دی ہے کام کروائیں گے، خدمت کی سیاست کریں گے، مسئلہ کشمیرذاتی یا سیاسی نہیں بلکہ یہ پوری قوم کا مسئلہ ہے، مقبوضہ کشمیرکی عوام اپنے خون سے تحرےک آزادیی کشمیرکی آبیاری کررہے ہیں، کشمیرکی آزادی پاکستان کی مضبوطی اوراستحکام کی ضمانت ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کریںگے.

Leave a reply