وکلاء کے الیکشن میں اقلیتوں کیلئے کوٹہ کیوں نہیں؟ درخواست دائر

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کے الیکشن میں اقلیتوں کیلئے کوٹہ مختص کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست گزار کو مزید دلائل کیلئے 23 نومبر تک تیاری کی مہلت دیدی ،جسٹس عائشہ اے ملک نے اعجاز فرحت کی درخواست پر سماعت کی

درخواست گزار نے کہا کہ پاکستان میں عیسائیوں کی آبادی ایک کروڑ کے قریب ہے، بڑی تعداد میں مسیحی وکالت کے پیشے سے وابستہ ہیں،تمام شعبوں اور محکموں میں اقلیتوں کیلئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے، قومی انتخابات میں بھی اقلیتوں کیلئے نشستیں مخصوص کی گئی ہیں،

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

اقلیتوں کے مذہبی حقوق کا بل 2020 قائمہ کمیٹی نے کیا مسترد

سینیٹر حافظ عبدالکریم کا اقلیتوں کی بجائے مسلمانوں کو پاکستان میں حقوق دینے کا مطالبہ

کابینہ کے کتنے اراکین نے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کی حمایت کی تھی؟ وزیر مذہبی امور بول پڑے

درخواست گزار نے کہا کہ بار الیکشن میں اقلیتوں کیلئے نشستیں مختص نہیں کی جاتیں،نشستیں مخصوص نہ ہونے سے بار میں اقلیتی وکلاء کی نمائندگی نہیں ہوتی، درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت بار الیکشن میں اقلیتوں کی نمائندگی کیلئے نشستیں مختص کرنے کا حکم دے،

سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق عملدرآمد کیس کی سماعت،عدالت کا بڑا حکم

Leave a reply